جامعہ کراچی خودکش حملہ، خودکش بمبار شاری بلوچ کے اصل گھر پر چھاپہ


جامعہ کراچی خودکش حملے کی تفتیش میں اہم پیشرفت  سامنے آگئی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خودکش بمبار شاری بلوچ کے اصل گھر کا سراغ لگالیا۔چھاپہ مار کارروائی اسکیم 33 میں واقعے رہائشی سوسائٹی میں کی گئی۔

رات گئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خودکش بمبار شاری بلوچ کے اصل گھر کا سراغ لگاکر  اسکیم 33 میں واقعے رہائشی سوسائٹی میں چھاپہ مار کارروائی کی گئی۔

تفتیشی حکام کے مطابق گھر شاری بلوچ کے والد کا بتایا جاتا ہے۔ گھر سے لیپ ٹاپ اور دیگر دستاویزات قبضے میں لی گئی ہیں۔

سی ٹی ڈی ذرائع کا دعوی ہے کہ گھر میں سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑی میں آمدورفت ہوتی رہی ہے۔ اس ہی گھر میں کچھ ہفتے قبل خاتون بم بار کی بہن کی شادی ہوئی تھی۔

سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ خود کش بمبار شاری بلوچ سات بہن بھائی ہیں ۔ خودکش بمبار کی بہن بھی پی ایچ ڈی ڈاکٹر ہے ۔ سی ٹی ڈی حکام نے اہم دستاویزات تحویل میں لینے کے بعد گھر کو سیل کردیا۔


متعلقہ خبریں