اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چین کے سفارتخانے کا دورہ کیا جہاں انہوں ںے چینی باشندوں کے دہشت گرد حملے میں جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔
وزیراعظم کا چینی سفارتخانے کا دورہ: کراچی واقعے پر قیادت اور عوام سے اظہار تعزیت
ہم نیوز کے مطابق بلاول بھٹو کے ہمراہ اس موقع پر وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر بھی موجود تھیں۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور چین کا رشتہ نسل در نسل وفاؤں کا ایک سلسلہ ہے۔
جامعہ کراچی میں خود کش دھماکہ: 3 سے 4 کلو بارودی مواد استعمال ہوا، رپورٹ
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے پاک چین دوستی کی اساس پرضرب لگانے کی ناکام کوشش کی، دہشت گردوں کے مذموم ارادے، پاک چین دوستی کو سبوتاژ نہیں کرسکتے ہیں۔
جامعہ کراچی خودکش دھماکہ: سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج
ہم نیوز کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چینی سفارتخانے میں مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے ہیں۔