فی الحال پٹرول کی قیمتوں میں ردوبدل کا کوئی ارادہ نہیں،مفتاح اسماعیل

Miftah Ismail مفتاح اسماعیل

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ فی الحال پٹرول کی قیمتوں میں ردوبدل کا کوئی ارادہ نہیں، آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل پر سبسڈی ختم کریں۔

اپنے بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف سے وعدہ نہیں کیا کہ پٹرول کی قیمت کتنی بڑھائیں گے۔

ٹیکس ریٹ بڑھانے کا ارادہ نہیں، ڈیفالٹ کا چانس نہیں، مشکل فیصلے کرنا ہوں گے: مفتاح اسماعیل

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف وفد آرہا ہے، کل سے تکنیکی معاملات پر بات چیت ہو گی۔ غریب افراد کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینی ہوگی۔

 


متعلقہ خبریں
WhatsApp