کل سے میں اسپیکر ہوں اب میں کارروائی کروں گا، پرویز الہیٰ



مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ کل سے میں اسپیکر ہوں اب میں کارروائی کروں گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہتے ہیں ہمارے لیے آدھی رات کو عدالتیں کھولیں، ہم کہتے ہیں دن کی روشنی میں ہمیں انصاف دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا بازو توڑ دیا گیا، انہوں نے آج جو کچھ بھی کیا یہ غیر قانونی ہے،  آج ایوان میں تو کارروائی ہوئی ہی نہیں، آج کی کارروائی غیر قانونی تھی۔

پرویز الہیٰ کی ہاتھ اٹھا کر بددعائیں

انہوں نے کہا کہ آر ڈر دیا گیا جب تک میں مر نہیں جاتا تشدد کیا جائے، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے بھی کہا آج قانون کے مطابق الیکشن نہیں ہوا،

ان کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون کی نظر میں ان کی کوئی اہمیت ہے ہی نہیں، یہ نہیں کہتے ہمارے لیے آدھی رات کو عدالتیں کھولیں، ہمیں دن کی روشنی میں انصاف دیں۔


متعلقہ خبریں