الیکشن کمیشن: پی ٹی آئی، ن لیگ اور پی پی کے فنڈنگ کیسز ایک ساتھ سن کر فیصلہ سنائے، فرخ حبیب

الیکشن کمیشن: پی ٹی آئی، ن لیگ اور پی پی کے فنڈنگ کیسز ایک ساتھ سن کر فیصلہ سنائے، فرخ حبیب

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فرخ حیبب نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے فنڈنگ کیسز ایک ساتھ سنے اور ایک ساتھ ہی فیصلہ سنائے۔

الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کے ہمراہ ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن ممنوعہ فنڈنگ کا کیس سن رہی ہے اور پی ٹی آئی ہر طرح سے تحقیقات میں تعاون کررہی ہے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ 2018میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے لیے بھی اسکروٹنی کمیٹیاں بنائی گئیں، ہمارے پاس تمام ڈونرز کا ریکارڈ موجود ہ ہے۔ انہوں ںے کہا کہ پی ٹی آئی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا کیس ایک ساتھ چلایا جائے۔

اتنظار ہے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی فارن فنڈنگ سامنے آئے، فواد چودھری

انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے کیسز کی سماعت ایک ساتھ ہو تا کہ الیکشن کمیشن تینوں کیسز کے فیصلے بھی ایک ساتھ ہی سنائے۔

سابق وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ ہمارے اکاونٹس میں کوئی فارن فنڈنگ نہیں ہے۔

فارن فنڈنگ کا الزام لگانے والے معافی مانگیں، فرخ حبیب

ہم نیوز کے مطابق فرخ حبیب نے کہا کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سزا میں فنڈز ضبط ہوتے ہیں، ن لیگ نے درجنوں اکاونٹس کی تفصیلات پیش نہیں کیں۔


متعلقہ خبریں