مایوس کیا، معذرت چاہتا ہوں، اب توقعات پر پورا اتروں گا، شہباز شریف کی قائد اعظم سے دل کی باتیں


وزیراعظم شہباز شریف نے مزار قائد پر حاضری کے بعد کتاب میں اپنے تاثرات درج کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد! ہم دل کی گہرائیوں سے معذرت چاہتے ہیں، ہم اس راستے پرنہیں چل سکتے، جس کی آپ کو ہم سے امید تھی۔

کراچی کے دورے پر موجود وزیراعظم شہبازشریف نے بابائے قوم کے مزار پر حاضری دی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات تحریر کئے۔

وزیراعظم نے لکھا کہ ہمارے لئے ایک الگ وطن قائم کرنے کی عظیم جدوجہد پر آپ کو خراج عقیدت پیش کرنے اور آپ کے لئے اپنے بے پناہ احترام کے اظہار کے طور پر آپ کے مزار پر حاضرہوا ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ ہم آپ سے معذرت خواہ ہیں کہ ہم بحیثیت قوم اُس راہ کی پیروی نہ کرسکے جس کی آپ کو ہم سے توقع تھی۔ اس طرح آپ کی روح کو ہم نے مایوس کیا۔

مزید لکھا کہ میں آپ سے پختہ عہد کرتا ہوں کہ میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے ملک کی خدمت کروں گا اور کوشاں رہوں گا کہ میں آپ کی توقعات پر پورا اتر سکوں۔


متعلقہ خبریں