آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر

supreme court

سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کر لیا گیا۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ 12 اپریل کو سماعت کرے گا۔ جسٹس اعجاز الاحسن،جسٹس مظہر عالم ، جسٹس منیب اختر، جسٹس جمال خان مندوخیل بنچ میں شامل ہیں۔

عدالت نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے وزیراعظم کا قوم کے نام پیغام

خیال رہے کہ منحرف اراکین کی نااہلی کیلئے صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کیا گیا۔

مزید یہ کہ تحریک عدم اعتماد سے قبل جلسے جلوس روکنے کیلئے سپریم کورٹ بار کی درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر کی گئی۔

سپریم کورٹ بار کی درخواست پر سماعت بھی صدارتی ریفرنس کے ساتھ ہو گی۔


متعلقہ خبریں