ادارے نیوٹرل ہیں بہت جلد نیوٹرل نہیں رہیں گے، شیخ رشید

پنجاب میں 22 کو حکومت بنائیں گے، پی ٹی آئی الیکشن کی تیاری کریگی، شیخ رشید

 وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ادارے ابھی  نیوٹرل ہیں  لیکن بہت جلد نیوٹرل نہیں رہیں گے۔ سیاسی حادثے ہوتے دیکھ رہاہوں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ حکومت کہہ رہی ہے کہ سرپرائز دیں گے۔ملک کے حلات گھمبیر ہو رہے ہیں۔ اس کا نتیجہ کچھ بھی نکل سکتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اقتدار کے بھوکوں پر فرد جرم عائد لگنی تھی۔یہ دونوں ملزم ہیں جو وزیراعظم اور وزیراعلی بننے جا رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ چار ماہ پہلے کہتا تھا کہ الیکشن کرا دو۔اس وقت ہر مسئلے کا ایک ہی حل ہے، الیکشن الیکشن اور الیکشن۔

انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان سب سے زیادہ مقبول ہو چکا ہے۔عوام میں عمران خان کی بات کو مانا گیا ہے۔۔ملک کے حلات گھمبیر ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ شملک میں بہت جلد جھاڑو پھرتے دیکھتا ہوں، سیاسی  پارہ ہائی ہے سیاسی حادثے ہوتے دیکھ رہا ہوں۔

 

 


متعلقہ خبریں