امریکا عمران خان کو دورہ روس کی سزا دے رہا ہے، روس


دھمکی آمیز خط پر روس کا ررد عمل بھی سامنے آگیا، روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔

روسی خبر رساں ادارے کے مطابق  ترجمان روسی وزارت خارجہ ماریہ زخارووا نے کہا کہ امریکا نے عمران خان کے دورہ روس کی منسوخی کے لیے دباو ڈالا، پاکستان کی جانب سے امریکی دباو مسترد کیا گیا۔

جس کے بعد دورہ منسوخ نا کرنے پر امریکہ نے عمران خان کو سزا دینے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کے وزیراعظم کے خلاف اچانک تحریک عدم اعتماد جمع کروائی گئی، ترجمان نے کہا کہ امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری ڈونلڈ لو نے یوکرین معاملہ پر پاکستان کے متوازن ردعمل کی مذمت بھی کی۔

وزیر اعظم عمران خان نے بارہا یہ کہا تھا کہ کہ ان کے خلاف سازش کو بیرون ملک سے مالی امداد دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرین سے امن مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، روس

وزیراعظم عمران خان نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے دعوت پر 23 اور 24 فروری کو ماسکو کا دو روزہ دورہ کیا، موجودہ عالمی اور علاقائی حالات کے تناظر میں ماہرین نے اس دورے کو بہت اہم قرار دیا تھا، اور اب پاکستان میں عمران خان کو اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کا سامنا ہے، جسے عمران خان امریکی سازش قرار دے رہے ہیں، جس کی وجہ یہی دورہ روس ہے۔

عمران خان کے دورہ سے پہلے روس اور یوکرین میں حالات کشیدہ تھے، اور جیسے ہی پاکستانی وزیراعظم وہاں پہنچے روس نے یوکرین پر حملہ کر دیا، جس کے بعد عالمی حالات یکسر بدل گئے۔

 


متعلقہ خبریں