یوکرین جنگ: روسی فوج نے اپنا ہی طیارہ مار گرایا


روسی فوج نے یوکرین میں حملوں کے دوران غلطی سے اپنا ہی طیارہ مار گرایا۔

برطانیہ کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ سر جیرمی فلیمنگ نے آسٹریلیا سے بتایا کہ یوکرین میں روسی فوج نے غلطی سے اپنا ہی طیارہ مار گرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین میں لڑنے والے روسی فوجیوں کے حوصلے پست ہیں اور وہ احکامات پرعمل نہیں کررہے ہے۔

برطانوی انٹلیجنس چیف نے کہا کہ یہ واضح ہو چکا ہے کہ روس نے یوکرائنی عوام کی مزاحمت کو غلط سمجھا، روس کو اندازہ نہیں تھا کہ اسے کس حد تک جوابی وار کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے روسی فوجیوں کو دیکھا ہے، ان کے پاس ہتھیاروں اور حوصلوں کی کمی ہے، وہ حکم پر عمل کرنے سے انکار کر رہے ہیں، اپنے ہی آلات کو سبوتاژ کرتے ہوئے غلطی سے اپنے ہی طیارے کو مار گرایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گیس چاہیے؟ روبل میں ادائیگی کریں، روس کا یورپی یونین کو انتباہ

خفیہ ایجنسی کے سربراہ  نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ پیوٹن کا اندرونی حلقہ روسی رہنما سے سچ بولنے سے ڈرتا ہے، حالانکہ ان غلط فہمیوں کی حد حکومت کے لیے واضح ہونی چاہیے۔

فلیمنگ نے مزید کہا کہ روسی کمانڈ اور کنٹرول کا ڈھانچہ افراتفری کا شکار ہے، جب کہ یوکرین پر حملہ پوٹن کی “ذاتی جنگ” میں آ گیا تھا۔


متعلقہ خبریں