اسلام آباد: سابق صدر پاکستان آصف زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ پرویز الٰہی کے پاس پنجاب اسمبلی میں ووٹ نہیں ہیں، پنجاب میں اپنی مرضی کی تبدیلی لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہے۔
آصف زرداری سے چودھری پرویز الٰہی کی ملاقات: تحریک عدم اعتماد پر تبادلہ خیال
ہم نیوز کے مطابق متحدہ اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر پاکستان آصف زرداری نے کہا کہ سیاسی لوگوں کے درمیان رابطہ رہتا ہے، ملک بچانے کیلئے ق لیگ کو بھی دعوت د ی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اب پتہ نہیں انہیں کیا ہوا؟ یہ سوال تو ان سے کرنا چاہیے، رات کو 12 بجے مجھے مبارک باد دینے آئے اور صبح کہیں اور چلے گئے۔
آصف زرداری نے کہا کہ ہم سب کو مل کر ملک بچانا ہوگا، ایم کیو ایم کی طرف سے بھی اچھی خبر آئے گی،اپوزیشن جس کو نامزد کردے گی وہ وزیراعلیٰ پنجاب بن جائے گا، پنجاب میں اپنی مرضی کی تبدیلی لائیں گے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ پرویز مشرف کے جانے کے بعد بھی سارے مسئلے حل کیے تھے، عدم اعتماد میں مرکزی کردار بلاول بھٹو کا ہے، سب کو احساس ہے کہ اس وقت پاکستان اور معیشت کو بچانا ہے۔
اسلم بھوتانی نے تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کردیا
انہوں نے کہا کہ پہلے کبھی بھی اسلم بھوتانی کو نہیں کہا کہ میرے پاس آجائیں، آج جب ملک کو ضرورت ہے تو اسلم بھوتانی کو یاد کیا، ہم صرف پاکستان کا سوچ رہے ہیں، اقتدار تو آنی جانی چیز ہے۔
ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کےمرکزی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹنگ والے دن حیران کن نمبرز سامنے آئیں گے، حکومت کے خلاف اپوزیشن کی تعداد میں روزآنہ اضافہ ہورہا ہے، عمران خان اور پاکستان اکھٹے نہیں چل سکتے ہیں۔
الوداع، الوداع، الوداع: آج عمران خان کے پاؤں جلے تو بزدار کے اوپر پاؤں رکھ دیا، مریم نواز
ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کے رہنما سردار ایاز صادق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن پاکستان کو وہ نقصان نہیں پہنچا سکتے جو عمران خان نے پہنچایا، مہنگائی اور بیروزگاری میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، عمران خان ملک کا نہیں اپنے اقتدار کا سوچ رہے ہیں، آئندہ چند روز میں اور بھی اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔