اپوزیشن عدم اعتماد کے بعد بھی روتی رہے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن عدم اعتماد کے بعد بھی روتی رہے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن نے ملاقات کی اور سیاسی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور چیف منسٹر ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ عوام وزیر اعظم عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں جبکہ وطن عزیز کے مسائل کا حل اتحاد و اتفاق میں مضمر ہے۔ پاک دھرتی کی مٹی ہم سب سے بھائی چارے اور رواداری کا تقاضا کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب کو وطن کا یہ قرض اتارنے کے لیے اپنا فرض ادا کرنا ہو گا جبکہ سیاست کے لیے آگے بہت وقت ہے۔ حزب اختلاف کی جماعتوں کو موجودہ حالات میں ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں: صدارتی ریفرنس بینچ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تحفظات کا اظہار کر دیا

عثمان بزدار نے کہا کہ حزب اختلاف او آئی سی اجلاس کے موقع پر بھی منفی سیاست سے باز نہ آئی اور اپوزیشن رہنماؤں نے اہم ترین موقع پر بھی پوائنٹ اسکورنگ کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بند گلی میں پھنس چکی اب وہ عدم اعتماد کے بعد بھی روتی رہے گی۔

صوبائی وزیر پیر سید سعید الحسن نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیاسی اور ترقیاتی ویژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان حقیقی لیڈر ہیں۔ ہم وزیر اعلیٰ پنجاب کے ساتھ کھڑے ہیں اور رہیں گے۔


متعلقہ خبریں