اداروں کےخلاف سوشل میڈیا مہم ، وزیراعظم کا نوٹس ، ایف آئی اے کو کارروائی کی ہدایت


وزیراعظم عمران خان نے اداروں اورافسران کےخلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعظم نے مہم چلانے والے عناصرکے خلاف ایف آئی اے کے کو کارروائی کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنمائوں کا اجلاس ہوا، جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اورتحریک عدم اعتماد سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم کو سوشل میڈیا مہم چلانے والوں سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کے خلاف ایف آئی اے کاروائی کرے گی۔


متعلقہ خبریں