دستور شکنی غداری اور بغاوت ہے، اسپیکرسزا کے لئے تیار رہیں، مریم اورنگزیب


ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ  اسپیکر نے  آئین سے انحراف  کیا،دستور شکنی غداری اور بغاوت ہے، سزا کے لئے تیار رہیں۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 14 دن میں اجلاس کا آئینی تقاضہ پورا نہ کرکے عمران صاحب اور اسپیکر آرٹیکل 6 کے جرم کے مرتکب ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاہے  کہ ریکوزیشن جمع ہونے کے بعد 14 دن گزر چکے ہیں، اسپیکر کا قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلانا آئین سے انحراف ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اسپیکر کا رویہ تاریخ میں سیاہ حروف سے لکھا جائے گا کیونکہ وہ آئین پر پارٹی چئیرمن کے مفاد کو ترجیح دے رہے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں