پاک آسٹریلیا ون ڈے، ٹی 20 میچز لاہور میں کرائے جانے کا امکان


پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز اور ٹی ٹوئنٹی میچ لاہور میں کرائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں سیاسی جماعتوں کے جلسے اور دھرنوں کے باعث میچز لاہور شفٹ ہونے کا امکان ہے۔

اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ 21 مارچ کو لاہور میں ایک ٹیسٹ میچ شیڈول ہے، پی سی بی کے ساتھ کل میچز کے لاہور شفٹ کرنے سے متعلق میٹنگ شیڈول ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا پاکستان اور بھارت کیساتھ سہ ملکی سیریز کرانے کا خواہشمند

انہوں نے کہا کہ تین ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ لاہور میں کرائے جانے کا فیصلہ کل ہو گا۔ ایک ٹیسٹ میچ کی مکمل تیاریاں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر باقی میچز بھی لاہور شفٹ ہوئے تو سیکیورٹی فول پروف بنائی جائے گی۔


متعلقہ خبریں