9 مارچ کو بھارتی حدود سے سپر سونک میزائل پاکستان میں گرا، ترجمان پاک فوج

فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا، 9 مارچ کو بھارتی حدود سے سپر سونک میزائل پاکستان میں گرا، میزائل پر کوئی ہتھیار نصب نہیں تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخارنے بتایا کہ میزائل پاکستانی حدود میں تین منٹ چوبیس سیکنڈ رہا، ایک سو چوبیس کلومیٹر سفر طے کیا اور میاں چنوں کے علاقے میں گرا۔

فوج کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کی نشاندہی اور رسپانس کا وقت بالکل درست رہا، ہم نے ہمیشہ ذمہ دار ملک ہونے کا ثبوت دیا، خطے میں کسی قسم کی اشتعال انگیزی نہیں چاہتے۔

ان کا کہنا تھا کہ فضائی حدود کی خلاف ورزی کی سخت مذمت کرتے ہیں، واقعے کی جو بھی وجہ ہو بھارت کو وضاحت دینا ہو گی۔


متعلقہ خبریں