جے یو آئی کے غنڈوں نے پارلیمنٹ لاجز پر حملہ کیا، فضل الرحمان پر پرچہ ہونا چاہیے: فواد چودھری

جے یو آئی کے غنڈوں نے پارلیمنٹ لاجز پر حملہ کیا، فضل الرحمان پر پرچہ ہونا چاہیے: فواد چودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ جے یوآئی کےغنڈوں نے پارلیمنٹ لاجز پر حملہ کیا جو قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پر بھی پرچہ ہونا چاہیے۔

اسلام آباد پولیس کا آپریشن: پارلیمنٹ لاجز میدان جنگ بن گیا، فضل الرحمان پہنچ گئے

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ جے یو آئی (ف) ایک شدت پسند جماعت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجزمیں خواتین ایم این ایز بھی رہائش پذیرہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان پربھی پرچہ ہونا چاہیے۔

فضل الرحمان کی کارکنان کو اسلام آباد پہنچنے اور سڑکیں جام کرنیکی ہدایت

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ پولیس کی گاڑیوں کی چابیاں چھینی جا رہی ہیں۔ انہوں نے استفسار کیاکہ کیا ایم این اے پاکستانی قانون سے بالاتر ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ ان سب کوجیل میں ڈال دینا چاہیے۔


متعلقہ خبریں