کرکٹ آسٹریلیا پاکستان اور بھارت کیساتھ سہ ملکی سیریز کرانے کا خواہشمند


کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان اور بھارت کی ٹیموں پر مشتمل سہ ملکی سیریز کرانے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

چیئرمین کرکٹ آسٹریلیا ہوکلی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز کو دنیا بھر کے شائقین دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

راولپنڈی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ذاتی طور پر مجھے سہ ملکی سیریز کا تصور بہت پسند ہے، یہ ماضی میں بھی کامیاب رہا۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا پاک بھارت سیریز کرانے کے لیے بھی تیار ہے، آسٹریلیا میں پاکستان اور بھارتی لوگوں کی کثیر تعداد موجود ہے۔


متعلقہ خبریں