وزیر داخلہ شیخ رشید نے اعلان کیا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ کانفرنس کے باعث راولپنڈی اسلام آباد میں بائیس، تیئس اور چوبیس مارچ کو چھٹی ہو گی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 23 مارچ کو فلائنگ مارچ اور تاریخی پریڈ ہو گی، جے ٹین سی طیارے بھی مارچ کریں گے۔
اسلام آباد ایک بار پھر او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کی میزبانی کریگا
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سامراج کیخلاف آزاد خارجہ پالیسی کی بنیاد رکھی، اپوزیشن میں حالات کا تقاضہ سمجھنے کیلئے عقل ہی نہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ غیرملکی قوتیں ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔