فواد احمد کا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آ گیا


 آسٹریلوی ٹیم کے اسپن بولنگ کنسلٹنٹ فواد احمد کا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آ گیا۔

ذرائع کے مطابق فواد احمد نے پیر کو آسٹریلوی ٹیم کو ہوٹل میں جوائن کیا تھا، جہاں اُن کا ٹیسٹ پازیٹو آیا۔ ٹیم میڈیکل اسٹاف کا کہنا ہے کہ فواد احمد 5 دن تک آئسولیشن میں رہیں گے۔

فواد احمد دو منفی ٹیسٹ اور علامات ختم ہونے کے بعد ٹیم کو جوائن کرسکیں گے۔آسٹریلوی اسکواڈ کے کھلاڑی اور آفیشلز روز مرہ کی بنیاد پر خود ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کرتے ہیں۔

آسٹریلوی کھلاڑی اور آفیشلز کی میڈیکل ٹیم بھی روزانہ کووڈ ٹیسٹ کرتی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں
WhatsApp