پیپلزپارٹی کا عوامی مارچ پنجاب کی حدود میں داخل


چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی سربراہی میں جاری پیپلزپارٹی کا عوامی مارچ پنجاب کی حدود میں داخل ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ عوامی مارچ 30 کلومیٹر پر محیط ہے اور اس میں 25 ہزار سے زائد گاڑیاں شامل ہیں۔

پیپلزپارٹی کا عوامی مارچ ٹھٹہ، بدین، حیدرآباد، نواب شاہ، سکھر اور گھوٹکی سے ہوتے ہوئے رحیم یار خان پہنچا ہے جہاں بلاول بھٹو خطاب کریں گے۔

قبل ازیں گھوٹکی پہنچنے پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جلسے سے خطاب میں کہا تھا کہ پنجاب میں داخل ہونے کے بعد دمادم مست قلندر ہو گا۔

آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی مرکز سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی،بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گھوٹکی کے عوام نے کبھی مجھے مایوس نہیں کیا اور عوامی مارچ کا تاریخی استقبال کرنے پر گھوٹکی کے عوام کا مشکور ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ نے آصف زرداری کو گرفتار کرایا اور اسی سلیکٹڈ نے فریال تالپور کو رات کے اندھیرے میں جیل بھیج دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو صوبے سے ایک ووٹ بھی نہیں ملے اور انتخابات میں گھوٹکی کے عوام نے عمران خان کو شکست دی۔ مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کو کبھی نہیں بھول سکتا۔


متعلقہ خبریں