روس کا یوکرین پر حملہ، ہالی ووڈ اسٹوڈیوز ڈزنی، وارنر بروس، سونی نے روس میں فلم ریلیز روکنے کا اعلان کردیا۔
ڈزنی کے مطابق مستقبل کے کاروباری فیصلے بدلتی ہوئی صورتحال کی بنیاد پر کریں گے، وارنر بروس کا کہنا ہے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں یوکرین کے معاملے کے پرامن حل کے منتظر ہیں، وارنر بروس نے “دی بیٹ مین” فلم کی ریلیز بھی روس میں روک دی۔
رپورٹ کے مطابق روس ہالی ووڈ کے لیے ایک اہم مارکیٹ ہے، ہالی ووڈ فلموں نے 2021 میں روس میں 601 ملین ڈالر کا بزنس کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: یوکرین تنازع:فیفا کی روس پر فٹبال ورلڈکپ میں شرکت پر پابندی
واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان گزشتہ چھ دنوں سے جنگ جاری ہے۔ اس جنگ کے دوران روسی افواج نے یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی دیگر شہروں کا مکمل محاصرہ کررکھا ہے۔
روس کی جانب سے کی جانے والی جارحیت پر شدید ردعمل دیتے ہوئے امریکہ، برطانیہ اور یورپ کے کئی ممالک نے روسی صدر، متعدد اہم شخصیات اور روس کے مالیاتی اداروں پر مالی پابندیاں عائد کی ہیں۔