آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ، پاک فضائیہ کا نغمہ جاری


راولپنڈی: آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی مناسبت سے پاک فضائیہ کا نغمہ جاری کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جاری کردہ نغمہ پاک فضائیہ نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کیا ہے اور یہ نغمہ ملک کے مایہ ناز گلوکار ساحر علی بگا نے گایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فنٹاسٹک ٹی، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 3 سال مکمل

گانے کی عکس بندی پاکستان کے معروف ہدایت کار زوہیب قاضی نے کی۔ ترانے میں 2019 کے فضائی معرکے میں بہادری کی نئی داستان رقم کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

پاکستان کے شاہینوں نے تین سال قبل اس وقت بھارت کے نام نہاد سورماؤں کو چھٹی کا دودھ یاد دلا کر ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی جب بھارتی پائلٹوں نے پاکستان میں دخل اندازی کی کوشش کی تھی۔

بھارتی پائلٹوں کی اس کوشش میں ایک پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا گیا تھا جس نے تباہ ہونے والے جنگی جہاز سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی اور پاکستانی حدود میں گرا۔

پاکستان کے شاہینوں نے پائلٹ کو چائے پلائی جو فنٹاسٹک ٹی کے نام سے مشہور ہوئی جبکہ پائلٹ کو جذبہ خیر سگالی کے تحت واپس بھارت کے حوالے کر دیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں