صدر پیوٹن کو ملکی سرحدوں سے باہر فوج تعینات کرنیکا اختیار مل گیا

صدر پیوٹن کو ملکی سرحدوں سے باہر فوج تعینات کرنیکا اختیار مل گیا

ماسکو: روس کے اراکین پارلیمنٹ نے صدر ولادی میر پیوٹن کو اختیار دے دیا ہے کہ وہ افواج کو روس کی سرحد سے باہر بھیج اور استعمال کر سکتے ہیں۔ اس اختیار کے بعد روس اور یوکرین تنازع مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔

روس یوکرین کشیدگی: برینٹ کروڈ کی فی بیرل قیمت 100ڈالر تک پہنچ گئی

واضح رہے کہ بنیادی طور پر اس اختیار کا مقصد یوکرین کے دونوں ان علاقوں میں روسی افواج کو بھیجنا ہے جنہیں ولادی میر پیوٹن نے آزاد ریاستوں کے طور پر تسلیم کرنے کا گزشتہ روز اعلان کیا تھا۔

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی اور روسی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ کچھ دیر قبل روسی صدر نے اراکین پارلیمنٹ سے کہا تھا کہ وہ روسی افواج کو ملک کی سرحدوں سے باہر بھیجنے کا قانون منظورکریں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے ایوان بالا میں اس حوالے سے کی جانے والی ووٹنگ میں روسی صدر کی جانب سے کیے گئے فیصلے کی حمایت میں کل 153 ووٹ ڈالے گئے اور کوئی ایک ووٹ بھی مخالفت میں نہیں آیا۔ روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر پیوٹن کو اب لامحدود اختیارات حاصل ہو گئے ہیں۔

پیوٹن نے یوکرین کے دو علاقوں کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کے حکمنامے پر دستخط کردیے

واضح رہے کہ گزشتہ شب روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے مشرقی یوکرین کے دو علاقوں کو آزاد ریاستوں کے طور پر تسلیم کرنے کے حکمنامے پہ دستخط کردیے تھے۔


متعلقہ خبریں