محمد نواز آسٹریلیا کیخلاف سیریز سے باہر


قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے محمد نواز کے متبادل کھلاڑی کا اعلان ایک دو روز تک متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد نواز کے پاؤں میں فریکچر ہے، انہیں مکمل فٹ ہونے کے لئے مزید وقت درکار ہے۔

وہاب ریاض پی ایس ایل میں100 وکٹیں لینے والے پہلے باولر بن گئے

خیال رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے محمد نواز پی ایس ایل کے دوران انجری کا شکار ہو کر باہر گئے تھے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فاسٹ بولر حسن علی کی فارم اور فٹنس کی وجہ سے ٹیم مینجمنٹ پریشان ہے، ریزروز میں شامل فاسٹ بولر نسیم شاہ کو اسکواڈ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں