اس سال میٹرک اور انٹر کے پریکٹیکل امتحانات بھی ہوں گے


پنجاب کے 9انٹرمیڈیٹ  بورڈز نے رواں سال پریکٹیکل امتحانات لینے کا اعلان کر دیا۔

میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے طلبا تیاری کرلیں۔ بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت پریکٹیکل امتحانات  لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ترجمان لاہور بورڈ  کا کہنا ہے کہ  پنجاب میں  2 سال بعد تمام بورڈز میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات میں پریکٹیکلز لیں گے۔

رواں سال امیدوار تحریری امتحان کے ساتھ 30 نمبرز پر مشتمل پریکٹیکل بھی دیں گے۔ پریکٹیکل کے نمبرز کی جگہ پر امیدوار کو گریڈز دیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ  عالمی وبا کورونا  وائرس کے باعث 2 سال سے میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں پریکٹیکلز نہیں لیے جا رہے تھے۔

 


متعلقہ خبریں