الیکشن کمیشن کا 29 مئی کو پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ

By Election

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 29 مئی کو کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات ڈی جی خان، راجن پور، مظفر گڑھ، خانیوال میں ہوں گے۔

اس کے علاوہ  بہاولپور ،ساہیوال، پاک پتن اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بلدیاتی انتخابات پہلے مرحلے میں ہوں گے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق خوشاب، سیالکوٹ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، جہلم اور اٹک بھی پہلے مرحلے میں شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp