وزیراعظم کا دورہ لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات


وزیراعظم عمرا ن خان  نے دورہ لاہور کر دوران وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزار سے ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ملاقات کے دوران صوبہ پنجاب کی سول انتظامیہ اور امن و امان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔  وزیر اعظم   کو ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

وزیراعظم نے صوبے میں عام آدمی کو فوری اور موثر خدمات کی فراہمی کے لیےبھرپوراقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے عوام کے جان و مال اور مفادات کے تحفظ کے لیے شرپسندوں، ذخیرہ اندوزوں، اور قبضہ مافیا کے خلاف بھی موثر اقدامات کرنے کی ہدایت  بھی کی۔

ملاقات میں چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل اور آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان  نے بھی شرکت کی ۔

وزیراعظم سرکاری دورے کے دوران گورنر چودھری محمد سرور سے بھی  ملاقات کریں گے۔

 


متعلقہ خبریں