شاداب خان پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے اسپنربن گئے


شاداب خان پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے اسپنر بن گئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب کی پی ایس ایل وکٹوں کی تعداد 62 ہوگئی۔ انہوں نے  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف میچ میں جیمز وینس کو آوٹ کرکے یہ سنگ میل عبور کیا۔

شاداب سے پہلے  سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے اسپنزز کی فہرست میں محمد نواز ٹاپ پر تھے ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد نواز نے 66 میچز میں 61 وکٹیں لیں، شاداب نے 58 میچز میں 62وکٹیں لے کر انہیں پیچھے چھوڑا۔

خیال رہے کہ نواز انجری کی وجہ سے پی ایس ایل سے باہر ہوگئےہیں اور اس میچ میں کوئٹہ کی ٹیم میں شامل نہیں تھے۔


متعلقہ خبریں