اپوزیشن ملاقاتیں کر رہی لیکن موسم ابھی آبرآلود ہے، کامل علی آغا

کسانوں کو پہلے سیلاب نے تباہ کیا، اب حکومت نہیں پوچھ رہی، ان کیساتھ مذاکرات کیے جائیں، سینیٹر کامل آغا

مسلم لیگ ق کے سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ اپوزیشن ملاقاتیں کر رہی ہے لیکن موسم ابھی آبرآلود ہے، دو، تین دن میں فضا صاف ہوگی تو سب کو پتہ چل جائے گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایمپائر نیوٹرل ہونے کا زرداری صاحب یا مولانا فضل الرحمان بتا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاست عوام اور ملک کا مفاد سوچتی ہے، چودھری برادران وضعدار اور وفا والے اتحادی ہیں، حکومت سے جو تحفظات ہیں اسکا اظہار کرتے رہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں