پی ایس ایل7: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی


کراچی: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 7 میں جیسن روئے کی شاندار سنچری کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق شہر قائد کے نیشنل اسسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کی جانب سے دیا جانے والا 205 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پی ایس ایل 7 کے 15 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کوجیت کے لیے 205 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق پی ایس ایل کے پہلے مرحلے کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

لاہورمیں 15 فروری تک 50 فیصد شائقین کے ساتھ پی ایس ایل میچز کی اجازت

ہم نیوز کے مطابق شہر قائد کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

پی ایس ایل7 :دوسرے مرحلے کے لیے ٹیمیں آج لاہور پہنچیں گی

ملتان سلطانز پہلے اور اسلام آبادیونائیٹڈ 5 میں سے 3 میچز جیت کر 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جب کہ لاہور قلندرز تیسرے نمبرپر موجود ہے جب کہ کوئٹہ کا نمبر پانچواں ہے۔


متعلقہ خبریں