پی ایس ایل7 :دوسرے مرحلے کے لیے ٹیمیں آج لاہور پہنچیں گی


پی ایس ایل7 کے دوسرے مرحلے کے لیے ٹیمیں آج لاہور پہنچیں گی۔

پی ایس ایل7 کے دوسرے مرحلے کے لیے ٹیمیں آج سے لاہور پہنچنا شروع ہوں گی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز آج لاہور پہنچیں گی۔

لاہور قلندرز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز منگل کو لاہور آئیں گی۔ٹیمیں این ایچ پی سی اور ایل سی سی اے گراونڈ میں ٹریننگ کریں گی۔

پی ایس  ایل کے پہلے مرحلے کا آخری میچ آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور  لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ جب کہ پی ایس ایل کا دوسرا مرحلہ 10 فروری سے لاہور میں شروع ہو گا۔

پی ایس ایل کے پہلے مرحلے میں  ملتان سلطانز اپنے تمام پانچ جیت کر پہلے نمبر پر ہے۔ جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے تین میچ  جیتے اور دو ہارے ہیں۔

پشاور زلمی نے تین میچ ہارے اور دو جیتنے میں کامیاب رہی۔ لاہور قلندرز نے اب تک چار میچ کھیلے ہیں جس میں وہ تین میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی۔جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چار میچ کھیل کر صرف ایک ہی جیت سکی ہے۔


متعلقہ خبریں