ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ بدنیتی پر مبنی ہے، وفاقی وزیر کا دعویٰ

الیکشن سے بھاگیں گے تو غیر جمہوری طاقتیں فائدہ اٹھائیں گی، علی محمد خان

مردان: وفاقی وزیر مملکت علی محمد خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ بدنیتی پر مبنی ہے۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی مکمل رپورٹ ابھی تک نہیں آئی، فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیرمملکت علی محمد خان نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے اعلیٰ سطح پر کرپشن کا خاتمہ کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو گزشتہ 70 سال سے مختلف بہانوں سے لوٹا گیا اوراداروں کو تباہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کو آگے کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔

پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی، رینکنگ میں 16درجے اوپر ، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل

وفاقی وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے مہنگائی کی لہر موجود ہے تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئندہ تین ماہ میں مہنگائی پر قابو پا لیا جائے گا۔

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیرمملکت علی محمد خان نے کہا کہ عمران خان کرپشن اور احتساب پر کوئی سمجھو تہ نہیں کریں گے۔

عمران نیازی کی حکومت نے کرپشن کا ورلڈ ریکارڈ بنا دیا ہے، احسن اقبال

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے واضح طور پر کہا کہ این آر او کے طلبگار وں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔


متعلقہ خبریں