مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی، 5 نوجوان شہید

فوٹو: فائل


سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے مزید 5 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ بھارتی فوج نے ضلع پلواما کے علاقے نائیر میں 4 اور بڈگام کے علاقے چرار شریف میں ایک کشمیری کو شہید کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کسانوں کو کھاد سونے کے بھاؤ بھی نہیں مل رہی، شہباز شریف

قابض فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں کشمیری نوجوانوں کو نشانہ بنایا۔ اس دوران علاقوں کے راستے، موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل رہی۔


متعلقہ خبریں