پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ انہیں آؤٹ ہونا اچھا نہیں لگتا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا کہ حریف بولر میری وکٹ لے لیں تو مجھے بہت عجیب لگتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اننگز کے دوران ایوریج کا نہیں سوچتے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں ایوریج کا سوچنے والا پلیئر ایک ایوریج پلیئر ہی ہوتا ہے۔
رضوان نے ویرات کوہلی سے میچ کے دوران ہونے والی گفتگو سے متعلق کیا کہا؟
محمد رضوان نے مزید کہا کہ 2021ء کا سال اچھا گزرا، کوشش کریں گے کہ اس سال اور بھی بہتر کریں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 7 میں ملتان سلطانز کے ٹائٹل کا دفاع کرنے کی سوچ کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔