پنجاب کے 90 فیصد ایم ایل اوز ناتجربہ کار قرار

پنجاب کے 90 فیصد ایم ایل اوز ناتجربہ کار قرار

لاہور: عدالت نے پنجاب میں میڈیکولیگل سرٹیفکیٹ جاری کرنے والے 90 فیصد ڈاکٹرز کو ناتجربہ کار قرار دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں میڈیکولیگل سرٹیفکیٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ قتل، قدام قتل کے کیسز میں میڈیکو لیگل سرٹیفیکٹ کے حصول کے لیے نئے اصول طے کر لیے گئے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ 90 فیصد طبی عملہ جانتا ہی نہیں کہ زخمی کا طبی معائنہ کیسے کرنا ہے جبکہ چیئرمین ڈسٹرکٹ اسٹینڈنگ میڈیکل بورڈ بہرہ بنا ہوا ہے۔

عدالت نے فیصلہ دیا کہ کم از کم اہلیت پر پورا نہ اترنے والے ماہرین نہیں کہلائے جا سکتے کیونکہ میڈیکولیگل فوجداری کیسز کے فیصلے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اس لیے ڈاکٹر میڈیکولیگل سرٹیفیکیٹ رائے کی وجوہات بتانے کا پابند ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کورونا سے اور ہم کرپشن کیخلاف لڑے، شہباز گل

فیصلے میں کہا گیا کہ طبی معائنہ کار کی رائے کی وجوہات پر علیحدہ خانہ بنایا جائے اور محکمہ صحت ناتجربہ کار ڈاکٹر کو سرٹیفیکٹ کی ذمہ داری نہ دے۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے 13 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا۔


متعلقہ خبریں