رضوان نے ویرات کوہلی سے میچ کے دوران ہونے والی گفتگو سے متعلق کیا کہا؟


قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے ساتھ ہونی والی گفتگو سے متعلق بتانے سے انکار کر دیا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ویرات کوہلی دنیا کے نمبر ون بیٹر ہیں۔جب ہم کرکٹ کھیلتے ہیں تو دنیا کے تمام کرکٹرز ایک خاندان کی طرح ہوتے ہیں۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے جب رشب پنٹ کے خلاف رویو لیا تو کوہلی نے مجھ سے کہا کہ آپ لوگ دس اوورز میں ہمیں آؤٹ کرنا چاہتے ہیں؟

رضوان اور افتخار کی سادگی سے مداح متاثر

انہوں نے کہا کہ جب ہماری بیٹنگ آئی تب بھی ویرات کوہلی نے مجھ سے کچھ باتیں کیں جو میں بتا نہیں سکتا، تاہم اتنا کہوں گا کہ ویرات کوہلی بہت اچھے انسان ہیں۔

رضوان نے کہا کہ میچ کے بعد بھارتی کپتان سے ہونی والی گفتگو ذاتی تھی، میں نے اس سے متعلق اپنے بھائی تک کو نہیں بتایا۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ کا سیمی فائنل ہارے لیکن شائقین نے بہت محبت کا مظاہرہ کیا،لوگ کہتے ہیں آپ نے بھارت کو ہرایا وہیں ورلڈکپ جیت لیا تھا۔


متعلقہ خبریں