کیا وکی کوشل، ‘جی لے زرا ‘ میں کترینہ کے ساتھ ہوں گے؟


بالی ووڈ کے دو ستاروں کی دوستی ہوئی، محبت ہوئی اور پھر وہ شادی کے بندھن میں بھی بندھ  گئے، لیکن ابھی تک ایک ساتھ کسی فلم میں جلوہ گر نہیں ہوسکے۔ اور وہ نام ہے وکی کوشل اور کترینہ کیف کا۔

لیکن اب دونوں ستاروں کو پہلی بار ایک ساتھ فلم میں کاسٹ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق وکی کوشل کو فرحان اختر کی آنے والی فلم ‘جی لے زرا’ کے لیے کترینہ کے ساتھ کاسٹ کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے فلم “دل چاہتا ہے” کے 20 برس مکمل ہونے کے موقع پر فرحان اختر “جی لے ذرا” کے ساتھ ہدایت کاری کی دنیا میں واپس انٹری لے رہے ہیں۔


اس نئی فلم میں اداکارہ پریانکا چوپڑا، کترینہ کیف اور عالیہ بھٹ پہلی بار ایک ساتھ نظر آئیں گی، فلم میں فرحان اختر ہدایت کاری کے ساتھ ساتھ اداکاری بھی کریں گے جبکہ دوسرا نام وکی کوشل کا سامنے آرہا ہے۔

فرحان اختر کی ٹوئٹ کے مطابق فلم کی شوٹنگ 2022 میں شروع ہو گی، ‘جی لے ذرا’ کی کہانی زویا اختر، فرحان اختر اور ریما کگتی کی جانب سے لکھی گئی ہے جو “ایکسل انٹرٹینمنٹ اور ٹائیگر بے بی” کی پیش کش ہے۔

یاد رہے ایک ماہ قبل بالی وڈ اداکار وکی کوشال  اور کترینہ کیف شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔ اور اب دونوں کو بڑی اسکرین پر ایک ساتھ دیکھنا مداحوں کے لیے کسی ٹریٹ سے کم نہیں ہوگا۔

 


متعلقہ خبریں