حیدرآباد میں کچی شراب پینے سے 8 افراد ہلاک

Edhi

حیدرآباد: نواحی علاقے میں مبینہ طور پر کچی شراب پینے سے 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ پانچ زیر علاج ہیں۔ کچی شراب پینے سے دو افراد اپنی بینائی سے بھی محروم ہو گئے ہیں۔

نشہ چھڑانے کی کوشش کیوں کی؟ شرابی نے بیٹے کی جان لیکر خودکشی کرلی

ہم نیوز کے مطابق حیدرآباد کے نواحی علاقے میں مبینہ طور پر کچی شراب پینے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔

سول اسپتال حیدرآباد کی انتظامیہ نے اس حوالے سے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ پانچ متاثرہ مریض زیر علاج ہیں۔

آفس کولیگ کو9ماہ تک نشہ پلانے والی خاتون گرفتار

حیدرآباد کے ڈی آئی جی پیر محمد شاہ کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ علاقہ ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق معطل ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے جس کا جواب آئندہ 7 روز میں دینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ڈی آئی جی پیر محمد شاہ نے اس حوالے سے تحقیقات کے لیے ایس ایس پی ساجد امیر کی نگرانی میں چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔

سندھ کے تعلیمی اداروں میں آئس کا بڑھتا نشہ: وجہ آئی جی سندھ نے بتادی

ہم نیوز کے مطابق پیر محمد شاہ نے واضح طور پر احکامات دیے ہیں کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد کی نعشوں کے پوسٹ مارٹم کرائے جائیں تاکہ حقائق سامنے آسکیں۔

 


متعلقہ خبریں