ہاتھی اپنے بچے کو لے کر پولیس اسٹیشن پہنچ گیا

ہاتھی اپنے بچے کو لے کر پولیس اسٹیشن پہنچ گیا

نئی دہلی: بھارت میں ایک ہاتھی اپنے بچے کے ہمراہ کیرالہ کے ایک پولیس اسٹیشن پہنچ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ کے ایک پولیس اسٹیشن میں ہاتھی اپنے بچے کے ہمراہ پولیس اسٹیشن پہنچا اور اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔ اہلکاروں نے تھانے کا دروازہ بند کر کے ہاتھی کو اندر داخل ہونے سے روکا۔

ہاتھی نے تھانے کے آہنی دروازے کو دھکے دیے تاہم وہ دروازے کو توڑنے میں ناکام رہا تاہم دروازے کو نقصان پہنچایا۔ ہاتھی کی بچے کے ہمراہ تھانے پہنچنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون نے لاٹری میں جیتی آدھی رقم بانٹ دی

تھانے میں موجود پولیس اہلکاروں نے ہاتھی کی آمد کی ویڈیو ریکارڈ کر لی۔ تھانے میں داخلے کی ناکام کوشش کے بعد ہاتھی اپنے بچے کو لے کر واپس چلا گیا۔


متعلقہ خبریں