عراق میں امریکی فوجی اڈے پر حملہ


بغداد: عراقی دارالحکومت امریکی فوجی اڈے پر دو ڈرونز سے حملہ کیا گیا اور 4 راکٹس مارے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بغداد میں بین الاقوامی ایئرپورٹ سے متصل امریکی فوجیوں کے زیر استعمال فضائی اڈے پر حملے کے بعد سائرن بجائے گئے اور جوابی کارروائی کے لیے اتحادی فوج کے ہیلی کاپٹرز نے فضا میں گشت شروع کر دیا۔

امریکی فوجی اڈے پر دو ایسے ڈرونز داغے گئے جن پر “قائد قاسم سلیمانی کا انتقام” لکھا ہوا تھا۔ ڈرونز اور راکٹ حملے سے امریکی فوجی اڈے کی عمارت کو معمولی نقصان پہنچا۔

حملے کے وقت درجنوں امریکی فوجی اہلکار اڈے پر موجود تھے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

عراقی میڈیا کے مطابق ڈرونز کو جوابی کارروائی میں دفاعی نظام نے مار گرایا تاہم 4 راکٹس امریکی فوجی اڈے کے احاطے میں گرے جس سے معمولی نقصان ہوا۔


متعلقہ خبریں