وزیر اعظم کے تین سالوں میں 31 غیرملکی دورے، 20 کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات


وزیر اعظم عمران خان نے 3 سالوں کے دوران 31 غیرملکی دورے کیے جن پر 20 کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات کیے گئے۔

سینیٹ اجلاس میں وزارت خارجہ نے تحریری جواب میں بتایا ہے کہ وزیراعظم نے حلف اٹھانے سے اب تک 31 غیر ملکی دورے کئے، دوروں کے دوران مجموعی طور پر 47 دن ملک سے باہر قیام کیا، غیر ملکی دوروں پر 20 کروڑ 37 لاکھ 67 ہزار سے زائد کل اخراجات آئے۔

وزیراعظم عمران خان نے سال 2018 میں 3 غیر ملکی دورے کئے، جن پر 4 کروڑ56 لاکھ 15 ہزار روپے سے زائد اخراجات آئے۔

جواب میں بتایا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نے 2018 میں متحدہ عرب امارات،چین اور ملائیشیا کے دورے کئے۔

پنجاب: وزراء اور سرکاری افسر بغیر اجازت غیر ملکی دورے نہیں کرینگے

تحریری جواب کے مطابق سال 2019 میں وزیراعظم نے 16 غیر ملکی دورے کئے، جن پر 11 کروڑ69 لاکھ 11 ہزار کی لاگت آئی۔

مزید برآں وزیر اعظم نے سال 2020 میں 4 غیر ملکی دورے کئے جن پر 1 کروڑ 36لاکھ 37 ہزار روپے صرف ہوئے۔

وزیر اعظم نے سال 2021 میں 5 غیر ملکی دورے کئے، غیر ملکی دوروں پر 2 کروڑ 76لاکھ 2 ہزار روپے سے زائد اخراجات آئے۔


متعلقہ خبریں