راولپنڈی میں اومی کرون کے 4 مریض سامنے آ گئے

کیا اومیکرون ہر شخص تک پہنچے گا ؟

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی میں بھی عالمی وبا کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے 4 مریض سامنے آ گئے۔

ڈی ایچ او راولپنڈی نے اومی کرون مریضوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایک مریض کا تعلق راول ٹاؤن، ایک کا کینٹ جب کہ 2 پوٹھوار کے علاقے سے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مریضوں کی کوئی ٹریول ہسٹری سامنے نہیں آئی۔ چاروں مریض صحت مند ہیں۔

کورونا کی پانچویں لہر اومی کرون کی صورت میں تیزی سے پھیل رہی ہے ،این سی اوسی

این سی اوسی کے مطابق ملک میں کورونا کی پانچویں لہر اومی کرون کی صورت میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔

سربراہ این سی اوسی اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر  کے اجلاس میں  کورونا کیسز کے اعدادوشمار،ویکسینیشن پالیسی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں کورونا کیسز کے پھیلاو کا  جائزہ لیا گیا۔ این سی اوسی نے خبردار کیا ہے کہ  کورونا کی پانچویں لہر اومی کرون کی صورت میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔ کراچی میں گزشتہ 3 روز میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے 6 فیصد ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے مثبت کیسزکی شرح میں اضافہ،1.55ریکارڈ

این سی اوسی اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ کورونا ویکسین لگوانے والے افراد اومی کرون سے کم متاثر ہوتے ہیں۔ این سی اوسی  کا کہنا ہے کہ  شہری کورونا کی پانچویں لہر سے بچنے کےلیے ویکسین لازمی لگوائیں۔ ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلے پر عملدرآمد کیا جائے۔

این سی اوسی  اجلاس میں  ویکسینیشن کے لازمی نظام کے حوالے سے سخت اقدامات  کرنے پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں ضلعی سطح پر ویکسینیشن کے اہداف کا بھی جائزہ لیا گیا۔ صوبوں کو ویکسینیشن کے مقررہ اہداف جلد حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی۔

این سی اوسی حکام کا کہنا ہے کہ صوبوں کے ساتھ مل کر ویکسینیشن کے مقررہ اہداف حاصل کرنے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔


متعلقہ خبریں