قومی کرکٹر خوشدل شاہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے


قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز خوشدل شاہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

مڈل آرڈر بلےباز کی شادی کی تقریب  خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں ہوئی جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان، وسیم جونیئر، ‏افتخار احمد اور صاحبزادہ فرحان سمیت کئی فرسٹ کلاس کرکٹرز نے شرکت کی۔

تقریب انتہائی سادہ تھی، جس میں ثقافتی رنگ واضح دکھائی دئیے، محمد رضوان نے بھی خوشدل شاہ کے ساتھ روایتی لباس میں تصویر بنوائی۔

صارفین کی جانب سے قومی کرکٹر کو مبارکباد دینے کے ساتھ اچھی زندگی کی دعائیں بھی دی جا رہی ہیں۔

 

 


متعلقہ خبریں