سوڈان میں کان دھنس گئی، 38 مزدور جاں بحق


خرطوم: سوڈان میں سونے کی کان دھنس جانے کے باعث 38 مزدور جاں بحق ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سونے کی کان دھنسنے کا واقعہ سوڈان کے وسطی صوبے کردفان میں پیش آیا اور اس وقت کئی مزدور کان میں کام کرنے میں مصروف تھے۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق کان حادثے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ: مسلح شخص کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

سوڈانی حکام کے مطابق کان دھنسنے کا واقعہ دارالحکومت خرطوم سے 700 کلو میٹر دور پیش آیا۔ مذکورہ کان کو انتظامیہ کی جانب سے بند کر دیا گیا تھا تاہم مقامی مزدور اپنی مدد آپ کے تحت کان میں کام کر رہے تھے اور اسی دوران حادثہ پیش آ گیا۔


متعلقہ خبریں