امریکی اداکارہ پیرس ہلٹن کا ورچوئل جزیرہ


امریکی اداکارہ اور گلوکارہ پیرس ہلٹن نے پیرس ورلڈ کے نام سے ورچوئل جزیرہ بنا لیا.

ورچوئل جزیرے میں اداکارہ کے بیورلے ہلز میں موجود گھر کی سیر کی جا سکتی ہے، رقم کی ادائیگی پر خوبصورت جزیرے کی ورچوئل سیر بھی کی جا سکے گی.

صارفین کو لگثری کار یا یاٹ میں جزیرے کی سیر کی سہولت بھی حاصل ہو گی، اس ورچوئل ہینگ آوٹ میں ورچوئل خریداری اور جیٹ اسکائی پر سیر کے لیے اداکارہ صارفین سے پیسے وصول کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی گلوکارہ پیرس ہلٹن نے شادی کرلی

دیگر ورچوئل تفریح کی طرح، پیرس ورلڈ ورچوئل میں بھی کپڑوں کی خریداری یا جیٹ سکی پر سواری کی بکنگ کے لیے پیسوں ی ادائیگی کرنی ہو گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Paris Hilton (@parishilton)


ہالی ووڈ اسٹار کا کہنا ہے کہ ان کے لیے میٹاورس وہ جگہ ہے جہاں آپ ڈیجیٹل دنیا میں حقیقی زندگی کی طرح سب کچھ کر سکتے ہیں جو آپ کرنا چاہتے ہیں۔

40 سالہ ہلٹن مشہور شخصیات اور برانڈز میں شامل ہو چکی ہیں جنہوں نے میٹاورس کی دنیا میں قدم رکھا ہے۔

یاد رہے امریکی گلوکارہ اور اداکارہ  پیرس ہلٹن نومبر میں کارٹر ریوم سے شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کر چکی ہیں۔ شادی کے بعد پیرس ہلٹن نے خوبصورت دلہن بنی تصویر بھی انسٹاگرام پر شئیر کرتے ہوئے ” فور ایور ” کا کیپشن دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Paris Hilton (@parishilton)


متعلقہ خبریں