آصف زرداری کو کریڈٹ دونگا، بھاگے نہیں، مقدمات کا سامنا کیا: شبلی فراز

آصف زرداری کو کریڈٹ دونگا بھاگے نہیں، مقدمات کا سامنا کیا، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ تین دفعہ وزیراعظم رہنے والا شخص ملک سے بھاگا ہوا ہے۔

چند ہفتوں کی بات ہے، نواز شریف واپس آرہے ہیں: جاوید لطیف

ہم نیوز کے پروگرام ’بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘ میں میزبان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ آصف زرداری کو کریڈٹ دوں گا کہ وہ ملک سے بھاگے نہیں اور مقدمات کا سامنا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایاز صادق لندن جا کر سلام دعا کر کے واپس آگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ والے مختلف بیانات دے رہے ہیں جب کہ جاوید لطیف بڑے کنفیوژن کا شکار ہیں۔

پیپلزپارٹی جیسی بڑی سیاسی پارٹی کو زرداریوں نے ٹکے ٹوکری کردیا، فواد چودھری

ایک سوال کے جواب میں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ شیخ رشید کی بات ٹھیک ہے کہ ہم بتانے میں ناکام رہے ہیں کہ ہم نے کیا مثبت چیزیں کی ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام میں پی پی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر قمرالزماں کائرہ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کبھی قومی ایشوزپرلیڈ نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اتفاق رائے پیدا کرنا حکومت کا کام ہوتا ہے۔

ملک کو ’’نانی ویہڑا‘‘ سمجھ رکھا ہے،کبھی ایک کو بٹھاتے ہیں کبھی دوسرے کو ، آصف زرداری

پی پی رہنما قمرالزماں کائرہ نے کہا کہ اپوزیشن کے3 لوگ ایسے ہیں جو وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کئی اہم رازایسے ہیں جو موجودہ کابینہ کو بھی پتہ نہیں ہوں گے۔


متعلقہ خبریں