مقبوضہ جموں وکشمیر میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید


مقبوضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع اسلام آباد میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

کے ایم ایس کے مطابق  قابض فوج کی تازہ کاررواءی کے بعد گزشتہ دو دن کے دوران شہید  کے جانے والے نوجوانوں کی تعداد5ہوگئی ۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج  نے نوجوان کو بجبہاڑہ  کے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی ایک مشترکہ کارروائی کے دوران شہید کیا۔

فوجیوں نے علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا جس سے مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔قابض حکام نے علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کر دی۔

یاد رہے کہ  اس سے قبل بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روز ضلع پلوامہ میں دو اور ضلع شوپیاں میں دو نوجوانوں کو شہید کیاتھا۔


متعلقہ خبریں