دنیا اور خطہ غیر مستحکم افغانستان کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں، جنرل باجوہ

دنیا اور خطہ غیر مستحکم افغانستان کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں، جنرل باجوہ

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دنیا اور خطہ ایک غیر مستحکم افغانستان کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں۔

او آئی سی اجلاس افغانستان کے لیے اہم ثابت ہو گا، جنرل باجوہ

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ انہوں نے یہ بات امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ سے بات چیت کے دوران کہی جنہوں نے جی ایچ کیو میں پاک فوج کے سربراہ سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اسلامی تعاون تنظیم کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت پر اظہار تشکر کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ سے ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بات چیت میں باہمی دلچسپی کے امور اور افغان سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی گفت و شنید ہوئی۔

پاکستان نے افغانستان میں تعلیم اور صحت سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی تجویز پیش کردی

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکہ کے نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ نے افغانسان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔


متعلقہ خبریں