متحدہ عرب امارات اور حکومت سندھ کے درمیان 6 معاہدوں پر دستخط

متحدہ عرب امارات اور حکومت سندھ کے درمیان 6 معاہدوں پر دستخط

دبئی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے سیاحتی مقام گورکھ ہل پر بھی ترقیاتی کام شروع کردیا ہے۔

کراچی میں انفرا اسٹرکچر کی بہتری کے لیے پارٹنرز کی تلاش

ہم نیوز کے مطابق دبئی ایکسپو میں منعقدہ سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں ایران اور سعودی عرب سے زیادہ کوئلہ موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ زرخیز زرعی زمین کا حامل خطہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کی 2 تہائی آبادی کی عمر 30 سال سے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت میں سندھ حکومت نے لوگوں کے لیے سرمایہ کاری کی ہے۔

پیپلزپارٹی سبسڈی دینے کے بجائے صرف لہو پیتی ہے، خالد مقبول

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور حکومت سندھ کے درمیان 6 معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے د ریائے سندھ پر پل تعمیر کیے ہیں اور کراچی ٹھٹھہ کیرج وے بنایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گھوٹکی اور کندھ کوٹ کے درمیان روڈ بھی سندھ حکومت نے بنایا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کئی تعلیمی اور صحت کے ادارے بنائے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں گزشتہ 10 سا لوں کے دوران انفرا اسٹرکچر میں سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

اسد عمر نے سندھ کے بلدیاتی نظام کو بدترین قرار دے دیا

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ایشیا میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے لحاظ سے سندھ کا چھٹا اور پاکستان کا 12 واں نمبر ہے۔


متعلقہ خبریں